محسن بھوپالی کے نام

Poet: نعمان صدیقی By: Noman Siddiqui, Karachi

خواب نگر میں رستہ کر کے دیکھوں گا
ہنگامہ سا برپا کر کے دیکھوں گا

کون ہے میرا اپنوں کے اس میلے میں
اب کے خود کو رُسوا کر کے دیکھوں گا

میری کیا اوقات رہے گی شہر میں اب
خود کو تجھ سے منہا کر کے دیکھوں گا

تجھ کو بھولوں یا میں تجھ کو یاد کروں
خود سے خود کا جھگڑا کر کے دیکھوں گا

خواب، امید، رنج و غم ، اُلجھن،راحت
عشق سے دل کا سودا کر کے دیکھوں گا

وفا کے بدلے لوگ دَغا کیوں دیتے ہیں!
میں نعمان بھی ایسا کر کے دیکھوں گاچ

Rate it:
Views: 425
15 Aug, 2017