Add Poetry

محفل میں دوستو کو وہ حیران کر گیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

محفل میں دوستو کو وہ حیران کر گیا
جو میری بات کو ابھی تھا مان کر گیا

کرتی ہوں دل و جان سے میں بھی غموں سے پیار
وہ بھی مجھے حیات کے غم دان کر گیا

یہ ٹوٹنے نہ پائے کبھی پیار کا محل
دلکش،حسین دیکھئے اعلان کر گیا

دیکھا ہے ایسا آدمی راہِ حیات میں
مشکل پڑی تو زندگی ویران کر گیا

مرتی رہی تمام عمر جس کے ہجر میں
وہ شخص آخر ش مجھے بے جان کر گیا

چاہت کی اس زمین پہ کافر نہ مرو ں
وشمہ وہ عشق کا کوئی فرمان کر گیا

Rate it:
Views: 1
12 May, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets