Add Poetry

مداوا نہیں ممکن تماشہ بھی نہ دیکھے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

مداوا نہیں ممکن تماشہ بھی نہ دیکھے
جو ہنستے نہیں دیکھا تو روتا بھی نہ دیکھے

ہے جانا ہی جو اُسکو تو جاتے ہوے مُڑ کے
وہ بہتا مِری آنکھوں سے جھرنا بھی نہ دیکھے

مِرا منتظر چہرہ کبھی اپنی محبت میں
جو روشن نہیں دیکھا تو بجھتا بھی نہ دیکھے

گزر ہی گئی ہے زندگی اُس نے مگر مجھکو
نہ جیتے کبھی دیکھا تو مرتا بھی نہ دیکھے

خدا خیر کرے خبر اُس کی نہیں کب سے
وہ سکھی رہے ہر دم میرا سایہ بھی نہ دیکھے

دلِ ناداں کچھ تو حوصلہ اب کرو تم بھی
نیٔا شمس ِچاہت وہ اُبھرتا بھی نہ دیکھے

(بحر طویل مثمن سالم ۔۔۔فعولن مفاعیلن فعولن مفاعیلن)

Rate it:
Views: 590
19 Sep, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets