مدت کے بعد ہاتھ کی لکیر دیکھ کر
دل جل اٹھا ہے خواب کی تعبیر دیکھ کر
ہم نے دل میں اس لیے پتھر بسا لیے
تاج محل کی دلکش تعمیر دیکھ کر
میری ہی منتظر ہیں یہ بھی گردشیں
یہ آسماں سے اترتی ہیں تقدیر دیکھ کر
مدت بعد دل پہ رکھا ہے ہم نے ہاتھ
کاغذ پہ تیرے ہاتھ کی تحریر دیکھ کر
اہل کرم نے اپنے خزانے لٹا دئیے
وقت کا مارا دل کا امیر دیکھ کر
قسمت کے مارے جانے کیوں چل دئیے ادھر
منزل بھی دور ہو گئی راہگیر دیکھ کر
لوگوں نے اپنے پاؤں میں زنجیر ڈال لی
تیری زلف کا ہوا اسیر دیکھ کر
دل اب بھی چاہتا ہے تجھی پہ نثار ہو
تخیل سے کہیں حسین تیری تصویر دیکھ کر
جی چاہتا ہے گھر سے کہیں دور نکل پڑیں
اشتیاق اتنے سارے مسائل گھمبیر دیکھ کر