مرا عشق عشق مزاج تھا
Poet: mannan bijnori By: mannan bijnori, mumbai india جو تڑپ سی تھی تر واسطے مرے دل سے کب کی ہوا ہوئی
مرا عشق عشق مزاج تھا ترے بیو فائی سے مر گیا
تو اکیلا ہی تو نہ تھا حسیں مرے آس پاس تھے اور بھی
کوئ منتظر تھا مرا بھی جو مرے دل میں فورن اتر گیا
یہ کہاں کی تک ہے تو ہی بتا کہ ترے فراق میں روتا میں
تو کسی کے پہلو میں سو رہے تجھے یاد کر کے نہ سوتا میں
تجھے مجھ سے اب ہے گلہ تو کیوں تو تری ڈگر میں مری ڈگر
مری کیا خطا ترے ساتھ اگر وہ ہوا جو تونے کیا تھا خود
جو کیا ہے اس کی سزا بھگت یہی زندگی کا نظام ہے
مری راہ پھر سے نہ روکنا ترا قرب مجھ پہ حرام ہے
More Love / Romantic Poetry






