مری تم جان ہو وشمہ
مرا تم مان ہو وشمہ
خدا کی ہے قسم مجھکو
وفا کی شان ہو وشمہ
محبت کر گئ ہوں میں
کہ تم پر مر گئ ہوں میں
مرا پوچھو نہ مجھ سے تم
مری پہچان ہو وشمہ
محبت تم بھی کرتے ہو
کہ مجھ پہ تم بھی مرتے ہو
مگر اظہار سے میرے
بڑی حیران ہو وشمہ
کہ جیسے دل کو دھڑکن سے
کہ جیسے گل کوگلشن سے
مجھے ایسے ضرورت ہے
مرا ارمان ہو وشمہ
میں اک سنگلاخ پھتر ہوں
میں اپنے گھر سے بے گھر ہوں
کہ تم پکھراج و ہیرا ہو
کہ تم مر جان ہو وشمہ