مری نگاہ مرے دل کو بھا گیا کوئی

Poet: zaigham jaffery By: zaigham jaffery, Daska

مری نگاہ مرے دل کو بھا گیا کوئی
حضور میری تو نیندیں اڑا گیا کوئی

یونہی تومونہہ پہ نہیں ہے مسرتوں کی لہر
ہے مسکرا کے تبسم سجا گیا کوئی

وہ راہِ چشم سے دل اور جسد میں روح لگا
یوں بن کے زیست کا حصہ چلا گیا کوئی

ابھی تو ٹھیک سے آیا نہ مسکرانا ہمیں
جو دے کے زخمِ جدائی رُلا گیا کوئی

یہ قصہ جعفری ہونٹوں پہ خاص و عام کے ہے
ذہین شخص کو پاگل بنا گیا کوئی

Rate it:
Views: 540
08 Jul, 2011