مری دھڑکن میں ہلچل ہے
مری سانسیں بھی جل تھل ہیں
قرار آتا نہیں مجھ کو
سنو کچھ کہنا ہے تم سے
اگر دل کی کہوں تم سے
تمھی تو میری چاہت ہو
تمھی میری عبادت ہو
مری سوچوں میں تم ہی تم
مری سانسوں میں تم ہی تم
مری آنکھوں میں تم ہی تم
مری نظموں میں تم ہو تم
مری غزلوں میں تم ہی تم
جہاں دیکھوں ہو تم ہی تم
جہاں جاؤں ہو تم ہی تم
تمہیں وشمہ یہ کہتی ہے
مجھے تم سے محبت ہے