مرے حق میں ہوا اچھا نہیں ہے
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiمرے حق میں ہوا اچھا نہیں ہے
وہ میرے ساتھ اب چلتا نہیں ہے
نہیں کوئی ملے گا دوست مخلص
یہاں مخلص کوئی ملتا نہیں ہے
تجوری بھر لی ہے منعم نے اپنی
غریبوں کے لیے سوچا نہیں ہے
تمہیں دیکھا ہوا معلوم مجھکو
حسیں تم سا کوئی دیکھا نہیں ہے
ابھی سے بھول بیٹھے ہو مجھ کو
ہوا بچھڑے ہوئے عرصہ نہیں ہے
بدل سب کچھ گیا حالات کے ساتھ
وہی شہزاد ہے بدلا نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry






