مرے خط کا آخر جواب آگیا

Poet: حضرت شمس الحق نظامی رحمۃ اللہ علیہ By: خواجہ طہ عامر نظامی, Karachi

مرے خط کا آخر جواب آگیا
پیامی مرا کامیاب آگیا

مرے دیکھتے ہی نگاہ جھک گئی
اداوٗں کو ان کی حجاب آگیا

مرا حال رنگیں سنا‘ تو کہا
کہاں سے یہ طرز خطاب آگیا

یہ قسمت کی خوبی ہے یا اتفاق
کہ مجھ تک بھی دور شراب آگیا

مریضانِ دل پھر سے بڑھنے لگے
سنا ہے کہ ان پر شباب آگیا

وہ بے تاب تھے بہر جلوہ گری
کہاں بیچ میں یہ نقاب آگیا

بہت سو چکے شمس ؔ اب آنکھ کھولو
لب بام لو آفتاب آگیا

Rate it:
Views: 305
21 Dec, 2015