Add Poetry

مرے مکاں میں وہ دیوار و در نہیں آیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

نہ چھین لے کہیں تنہائی ڈر نہیں آیا
مرے مکاں میں وہ دیوار و در نہیں آیا

کبھی کبھی تو ابھرتی ہے چیخ سی کوئی
کہیں کہیں مرے اندر کھنڈر نہیں آیا

وہ آسماں ہو کہ پرچھائیں ہو کہ تیرا خیال
کوئی تو ہے جو مرا ہم سفر نہیں آیا

میں جوڑ جوڑ کے جس کو زمانہ کرتی ہوں
وہ مجھ میں ٹوٹا ہوا لمحہ بھر نہیں آیا

ذرا سا نکلے تو یہ شہر الٹ پلٹ جائے
وہ اپنے گھر میں بہت ہی بے ضر نہیں آیا

بلا رہا تھا وہ دریا کے پار سے اک دن
جبھی سے پاؤں میں میرے بھنور نہیں آیا

نہ جانے کیسی گرانی اٹھائے پھرتی ہوں
نہ جانے کیا مرے کاندھے پہ سر نہیں آتا

چلو وشمہ ذرا کچھ علاج جاں کر لیں
یہیں کہیں پہ کوئی چارہ گر نہیں آیا

Rate it:
Views: 317
11 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets