Add Poetry

مسکراتی ہے چاندنی دیکھو

Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahore

مسکراتی ہے چاندنی دیکھو
گُدگُداتی ہے چاندنی دیکھو

کچھ سناتی ہے چاندنی دیکھو
کچھ بتاتی ہے چاندنی دیکھو

اپنی نرم و گداز کرنوں سے
کیوں جگاتی ہے چاندنی دیکھو

کس کے ہونٹوں کو چوم آئی ہے
کھل کھلاتی ہے چاندنی دیکھو

کس کی زُلفوں کو چھو کے آئی ہے
ہوش اُڑاتی ہے چاندنی دیکھو

کس کی آنکھوں سے پی کے آئی ہے
ڈگمگاتی ہے چاندنی دیکھو

سازِ فطرت بجا رہا ہے کوئی
گیت گاتی ہے چاندنی دیکھو

ساتھ اُس کے ہوا بھی ہے ٹھنڈی
تھپتھپاتی ہے چاندنی دیکھو

کون آیا ہے دوستو بولو
جگمگاتی ہے چاندنی دیکھو

کس سے مل کر یہ آ رہی ہے حضور
چہچہاتی ہے چاندنی دیکھو

آج تُو جونہیں ہے پاس مرے
پھر ستاتی ہے چاندنی دیکھو

مجھ پہ باتیں بنا رہی ہے یہ
کیوں رُلاتی ہے چاندنی دیکھو

میں نے اِس کا کیا بگاڑا ہے
کیوں جلاتی ہے چاندنی دیکھو

Rate it:
Views: 609
03 Jun, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets