مفلسی کی مہر ہوتی گئی میں لکھتا گیا
درد کی لہر بڑہتی گئی میں لکھتا گیا
راتیں یوں بھی بڑی غالب رہی مجھ پر
پھر سے سحر آتی رہی میں لکھتا گیا
کچھ دنوں سے گردش بغاوت رہی بہت
طبیعت قہر ڈھاتی رہی میں لکھتا گیا
وہ بچھڑ کر بھی کہاں جدا ہوئے ہیں
یاد ہر پل ستاتی رہی میں لکھتا گیا
قلم تو میری سوچوں کا غلام رہا ہے
انگلیاں کپکپاتی رہی میں لکھتا گیا
وہ تجدید کے بدلے برباد کر چلے
زندگی اَجرُ دلاتی رہی میں لکھتا گیا