اک تیری طلب دل میں بسا لی ہم نے
تجھ کو پا نہ سکے عمر گنوا لی ہم نے
تیری چاہت نے جینے کاحوصلہ بخشا
موت تو وگرنہ کئی بار ہی ٹالی ہم نے
تجھ سے ملنے کی حسرت تو بس حسرت ہی رہی
یہ حسرت نہ کبھی دل سے نکالی ہم نے
مل رہی ہیں محبت میں سزائیں کیسی کیسی
جنت سے ہو جیسے کوئ حور چرالی ہم نے