مل کر جدا ہوئے تو

Poet: Qateel Shifai By: Shauzm, Dubai

مل کر جدا ہوئے تو نہ سویا کریں گے ہم
اِک دوسرے کی یاد میں رویا کریں گے

ہم آنسو چھلک چھلک کے ستائیں گے رات بھر
موتی پلک پلک میں پرویا کریں گے ہم

جب دوریوں کی آگ دلوں کو جلائے گی
جسموں کو چاندنی میں بِھگویا کریں گے ہم

گر دے گیا دغا ہمیں طوفان بھی قتیل
ساحل پہ کشتیوں کو ڈبویا کریں گے ہم

Rate it:
Views: 561
06 Oct, 2010