ملبہ ہٹا کے آنکھ کی کرچی اٹھائی تھی

Poet: shabbir Hassan By: Shabbir Hassan, Lahore

ملبہ ہٹا کے آنکھ کی کرچی اٹھائی تھی
دیوارِ خواب نیند نے تڑچھی اٹھائی تھی

ردِ دعا کا نصف اثاثہ تمہارے نام
تم نے بھی میرے ساتھ ہتھیلی اٹھائی تھی

ہاتھوں کو دل نے خون کی ترسیل روک دی
میں نے تمہاری یاد پر انگلی اٹھائی تھی

Rate it:
Views: 1213
28 Sep, 2017