ملن ہمارا
Poet: Hafeez Javed By: Shazia Hafeez, Attockمیری آمد کا جب تُم نے سنا ہوگا
دوپٹے کا پلو منہ میں دیا ہوگا
اک شریر سی مسکراہٹ پھیلی ہوگی
اور تُو جزبات کی رُو میں بہکی ہوگی
بات کرنے کے بہانے تراشے ہونگے
مٹے دل کے سب خراشے ہونگے
پاکیزہ تیرے من نے تجھے شرمایا ہوگا
اور ملن کی لگن نے تجھے تڑپایا ہوگا
بے چینی کا عالم کیا خوب نرالا ہوگا
میری آمد کا وُہ لمحہ کتنا پیارا ہوگا
احساس کی چادر میں تُم نے چھپا لیا
مجھ کو، مجھ ہی سے تُم نے چُرا لیا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad