Add Poetry

ملنے کا کوئی پتہ دے مجھ کو

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

ملنے کا کوئی پتہ دے مجھ کو
میری الفت کا صلہ دے مجھ کو

میں بنا تیرے نہیں رہ سکتا
پیار گر ہے تو بتا دے مجھ کو

ہجر غم کرب یہ کب تک دو گے
وہ سکوں میرا لٹا دے مجھ کو

میں نے مانا کہ محبت کی ہے
پیار کرنے کی سزا دے مجھ کو

پیار سے تم کو لکھے تھے جاناں
خط وہ اب میرے لٹادے مجھ کو

تیری اتنی ہی اگر چلتی ہے
یار پھر میرا منا دے مجھ کو

کہہ رہا ہوں تجھے میں خود جاناں
دل میں ہے جو وہ سنا دے مجھ کو

مل نہیں سکتا اگر توں شہزاد
مر میں جاؤں یہ دعا دے مجھ کو

Rate it:
Views: 133
20 Dec, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets