Add Poetry

منتظر ۔۔۔

Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

میں منتظر ہوں تجھکو سلام ِ عشق دوں
دل قدموں میں رکھ کے پیغامِ عشق دوں
میں منتظر ہوںفقط تجھ سے ہاں کا
اس ہاں کے لئے تیرے ہر امتحاں کا
میں منتظر ہوں صرف تیری وفا کا
اس وفا کے بدلے جگ سے جفا کا
میں منتظر ہوں تیرا نقاب کب اُٹھے گا
حجاب میں پوشیدہ ماہتاب کب اُٹھے گا
میں منتظر ہوں تیرے بانہوں کے گھیرے گا
اور ہوں منتظر دل میں بسیرے کا
میں منتظر ہوں تیری دلکش مسکان کا
اس مسکان میں چپھے اک نئے جہان کا
میں منتظر ہوں ہو جاﺅںگم، آنکھوں کے اُجالوں میں
اور عمر بھر سویا رہوں، ریشمی گھنیرے بالوں میں
میں منتظر ہوں تیرے اقرار کا
تاحیات چلنے والے یادگار پیار کا
میں منتظر ہوں تیرا، آبدل میری تقدیر
گزر جائے نہ کہیں زندگی، یونہی تکتے ہوئے تصویر

Rate it:
Views: 943
11 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets