ہم نے چاہا، تمہیں چاہا
خود سے بڑھ کر بہت چاہا
لیکن تمہیں اپنا نہ سکے
تمہیں اپنا بنا نہ سکے
تمہیں مانگا، تم سے مانا
جی جان سے مانگا، بہت مانگا
چاہت کی منزِل پا نہ سکے
تمہیں اپنا بنا نہ سکے
، ہم تھک گئے، ہم ہار گئے
ہمارے سب جتن بیکار گئے
خود سے تکرار کر کے
تم سے سوال کر کے
نہ قسمت بدلی، نہ تم بدلے
نہ جِیون بدلا، نہ ہم ہی بدلے
اب لیکن ہم بدل جائیں گے
اپنے لئے ، تمہارے لئے
دستِ طلب اٹھائیں گے
سجدے میں گڑگڑا کر ہم
اپنی چاہت پا جائیں گے
پھر تم ہمیں مِلو نہ مِلو
ہم راحت پا جائیں گے
تمہارا ساتھ مِلے نہ مِلے
ہم اپنی منزِل پا جائیں گے