منصف کا اِیماں بِکتا ہے
Poet: Qasim Baba By: Qasim Baba, Slough Londonمنصف کا اِیماں بِکتا ہے
حاکم کا پیماں بِکتا ہے
ہم ایسے شہر کے باسی ہیں
جس شہر میں انساں بِکتا ہے
یہاں سچ کا کوئی مُول نہیں
یہاں جھوٹ کا ساماں بِکتا ہے
اُس دیس میں ہریالی کیسی ؟
جس دیس کا دہقاں بِکتا ہے
یہ دنیا وہ بازار جہاں
جب چاک ہو داماں بِکتا ہے
پھولوں کی قدر وہ کیا جانیں
جہاں کاغذی گُلداں بِکتا ہے
ہر چیز بکِے قاسم اب تو
پتھر ہو یا انساں بِکتا ہے
More Love / Romantic Poetry






