Add Poetry

موسم بدل رہا ہے۔۔۔

Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

سنو جاناں
موسم بدل رہا ہے
اور موسم کے بدلنے پر
بہت سی تبدیلیاں
رونما ہونے لگی ہیں
ہواﺅں نے اپنے مزاج میں
دُھند بھر لی ہے۔۔۔
اور پیڑوں کی قسمت میں بھی
اُداسی کا موسم شروع ہونے کو ہے
یوں موسم بدلنے پر
بہت کچھ بدلتا ہے
ہمارے لباس، انداز، مشروب
اوڑھنا، بچھونا، چال ،ڈھال
اور بہت کچھ
مگر میرے جذبات کی
حدت اور شدت آج بھی
تمھارے لئے وہی ہے
یہ کبھی نہیں بدلتی
اور شائد اسی لئے
میرے اندر کا موسم بھی
کبھی نہیں بدلتا
ہو سکے تو تم بھی اپنے شانوں پر
میری یادوں کی شال رکھنا
سنو جاناں
موسم بدل رہا ہے
چلو میرا نہ سہی
مگر اپنا خیال رکھنا

Rate it:
Views: 1028
03 Mar, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets