Add Poetry

موسمِ برسات

Poet: خمار دہلوی By: خمار دہلوی, دہلی انڈیہ

 موسمِ برسات ہے لیکن گھٹا چھائی نہیں
آپنے شاید ابھی تک زلف لہرائی نہیں

ہر کوئی شیدا ہے تجھ پہ دولتِ دنیا مگر
اِک مرا ہی دل ہے جو تیرا تمنّائی نہیں

ایک کڑوا سچ ہے یہ بھی اس مشینی دور میں
وقت کس کے پاس ہے اب کون ہرجائی نہیں

ایسے بھی کچھ اہلِ اردو ہیں جنہوں نے آج تک
تختی اپنے نام کی اردو میں لکھوائی نہیں

اے "خمار" اب دشمنوں ہی سے رکھینگے واسطہ
دوستوں کی دوستی تو ہمکو راس آئی نہیں

Rate it:
Views: 360
18 Aug, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets