موم پگھلا اور پتھر ہو گیا
Poet: Rukhsana Noor By: Shazia Hafeez, Attockموم پگھلا اور پتھر ہو گیا
چین غم چادر سے لپیٹا سو گیا
کر گیا وہ پیار سے یوں آشنا
آنکھ بنجر تھی ستارے بو گیا
زندگی آسان اُس کی ہو گی
لطف جس پر تمہارا ہو گیا
میں تیرا سایہ ہمیشہ سے رہی
تجھ کو پایا نام میرا کھو گیا
منزلیں اُس پر نچھاور ہو گئیں
جو تمہارے راستوں میں کھو گیا
More Love / Romantic Poetry








