محبت ہے........... محبت ہے
ذرا ایک بار پھر سے کہہ دو نا
لاکھوں بار دہرا دو نا
میں کہ معصوم سی بچوں کی طرح
اسی لفظ کا اعادہ چاہتی ہوں
بار بار سن کر تمہاری زبان سے
دل کی تسکین چاہتی ہوں
روح سیراب چاہتی ہوں
ہر بار یہ جان مجھ پے فدا
ہر بار یہ جان مجھ پہ فنا
جانتی ہوں حال دل تمہارا
لیکن مجبور ہوں اس دل سے
حواس میرے خود پہ مسلط چاھتے ہیں تمکو
حس کوئی بھی ہو میری
خمار چاہتی ہے مجھ پر
محبت ہے ..............محبت ہے
.................... مجھے تم سے محبت ہے
صرف یہ کھو..................... نا
بار................... بار
بار........................ بار
دھرا دھرا ..............کر
اربوں بار کھو........ نا