مُلاقات

Poet: Muhammad Imran Khan - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

پہلی ہی مُلاقات میں اقرار کر گئے
ہم پہ عنائیتیں وہ بےشُمار کر گئے

ہم نے محبت میں صرف دل ہی دیا تھا
وہ دل کے ساتھ ساتھ، جاں نثار کر گئے

ہم پارسا نہیں نہ ہیں، کوئی فرشتے
پہلی نظر میں ہم پہ اعتبار کر گئے

دل میں پہلے خُدا تھا اب صرف صنم ہے
ہم سے ملے اور ہم کو گنہگار کر گئے

مانو خبر ہے کیا، کس حال میں ہے وہ
لیکن دل کو میرے وہ بیقرار کر گئے
 

Rate it:
Views: 576
10 Jan, 2016
More Love / Romantic Poetry