مِرا دل یہ چاہتاہے
مِرا دل یہ چاہتا ہے
تِرے گھر سے تیرے کالج
کے تمام راستوں پر
میں گُلاب اِتنے پھینکُوں
جو زمین کو چُھپا دیں
تِرے پاؤں اُن گُلابوں
کو حسین تر بنا دیں
میرا دل یہ چاہتا ہے
میرا دل یہ چاہتا ہے
تِرا ہاتھ زندگی بھر
مِرے ہاتھ سے نہ چُھوٹے
مِری دھڑکنوں کا ناطہ
مِرے دل سے ٹُوٹ جائے
مِری رُوح میرے پیکر
سے بہ شوق چُھوٹ جائے
تِرا ساتھ پر نہ چُھوٹے
میرا دل یہ چاہتا ہے
میرا دل یہ چاہتا ہے
کہ میں بن کے ایک چھلہ
تِری اُنگلیوں میں گُھومُوں
تِری اُنگلیوں کو چُوموں
تُو تھکن کی ساعتوں میں
میری چاہتوں میں کھو کر
جو دبائے لب سے اُنگلی
میں تِرے لبوں کو چُومُوں
میرا دل یہ چاہتا ہے