مِرے دل کی دنیا بڑی پُر سکوں ہے
کہ چاہے محبت کا اِس میں فسوں ہے
نگاہ ِ محبت میں تجھ سے کہا تھا
کہانی دوانے محبت کی یوں ہے
مجھے چھوڑ کر جانے والے سفر میں
دکھاؤں تجھے کیسا زخم ِ دروں ہے
بتاؤ کہ کس بات پہ غم زدہ ہو ؟
کہ کیوں تیری آنکھوں میں اشکوں کا خوں ہے
بلال اِک کہاوت پُرانی سنوگے
محبت جنوں ہے جنوں ہے جنوں ہے