مٹی کی سوندھی خوشبو
رچی فضاؤں میں
ہوا کی ریشمی زلفوں کی
ٹھنڈی چھاؤں میں
وہ چمکتی دھوپ کی
ہلکی سی آہٹ پہ
مچلتے شوخ موسموں کی
حسیں راہوں میں
وہ تیرے خیالوں کی دہلیز
پے لیٹے ہوئے
سراغ پایا محبت کا
تیری بانہوں میں
وہ لپٹے شوخ گلابوں
کے رنگیں پیرہن
بڑے شوق سے سجائے تھے
اپنی نگاہوں میں
اور پچھلی رات کے چاند
میں مسکراتے ہوئے
ہمیں بھی ملا تھا سکوں
تیری پناہوں میں