مکالماتی نظم

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اس نے کہا تم سے تو میرے حسن کی تعریف ہو نہیں سکتی
میں نے کہا آپ کی شخصیت میرے اشعار میں سمو نہیں سکتی

اس نے کہا بارشیں مجھے تیری یاد دلاتی ہیں
میں نے کہا آپ مجھے ہر پل یاد آتی ہیں

وہ پوچھتی ہے میں کیوں ہر وقت مسکراتا رہتا ہوں
میں کہتا ہوں اس طرح تیری جدائی کا غم چھپاتا رہتا ہوں

اس نے کہا تو میری زندگی میری جان ہے
میں نے کہا یہی تو سچی محبت کی پہچان ہے

اس نے کہا ہم تمہیں پیار بے شمار کرتے ہیں
میں بولا اسی لیے آپ ستم بھی قسط وار کرتے ہیں

Rate it:
Views: 865
22 Mar, 2011