مکمل کاٹ کر اپنی

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

مکمل کاٹ کر اپنی سزا کے بعد آتا ہے
بلاتا ہوں اسے میں التجا کے بعد آتا ہے

لگے جب چوٹ گہری دل پہ ملنے یار آ جائے
محبت کا مزا یارو جفا کے بعد آتا ہے

نہیں ہوتی محبت میں عداوت تو کبھی اچھی
پرانا قرض اپنا وہ چکا کے بعد آتا ہے

عبادت ہے بنوں عاشق کرو تم عشق آقا سے
محمد نام پیارا ہے خدا کے بعد آتا ہے

نہیں وہ جانتا تھا جان کس کی آج لینی ہے
وہ کرنے ظلم اپنوں پر صبا کے بعد آتا ہے

کروفر ہے وہی شہزاد بدلا وہ نہیں اب تک
کسی اپنے کا دل ساجن دکھا کے بعد آتا ہے

Rate it:
Views: 183
25 Nov, 2022