دل بوجھل تو نہیں ہوتا
مگر تم یاد جب آؤ
کرو فریاد جب آؤ
کہ اسمیں کس کی غلطی ہے
مجھے تم یاد آتے ہو
یا
تمھیں میں یاد کرتا ہوں
گزارش ہے یہی میری
جو آنا ہے تو آجاؤ
ورنہ میرے آنگن سے
اپنی یاد لے جاؤ
میں اتنا غم زدہ نہیں ہوتا
مگر تم یاد جب آؤ