مہینوال کا عشق ادھورا ہے
Poet: Abida Taqi By: Shazia Hafeez, Attockمہینوال کا عشق ادھورا ہے
 کبھی تم بھی پتن چناں اترو
 اک گاگر سنگ
 مہینوال ملنگ
 یہ کونسا عشق طریقہ ہے
 یہ کیسا ڈھنگ 
 مہینوال ملنگ
 جب بھپری موجوں میں کوئی پریمی بلوائے
 محبوب کو دور کنارہ بھی
 اگر عاشقی سچی ہو تو ڈوبنے سے پہلے
 خشکی پر آن اتارے بھی
 بس سچی پیار میں وہ تھی کہ
 جو پیار کو کر محبوب گئی
 اک سچ کو لے کر ڈوب گئی
 گر تم بھی سچے عاشق تھے
 کیوں ناں اترے اس رات
 کو کچی گاگر سنگ
 مہینوال ملنگ
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 