میرا انتظار کرتے ہو
Poet: UA By: UA, Lahoreمجھے پتہ ہے میرا انتظار کرتے ہو
میری ہر بات پہ تم اعتبار کرتے ہو
ہجوم شہر میں مجھ کو تلاش کرتے ہو
کبھی تنہائی میں ذکر و فکار کرتے ہو
میں جب تمہاری آنکھوں میں دیکھتی ہوں
میری آنکھوں میں تم اپنا دیدار کرتے ہو
کبھی کبھار میں تم سے خفا ہو جاؤں تو
اس ایک بات پہ تکرار بار بار کرتے ہو
کبھی تو عظمٰی میرے دل کی بات بھی پوچھو
خود سے اظہار خود پہ اعتبار کرتے ہو
More Love / Romantic Poetry






