Add Poetry

میرا اُستاد کون ہے؟

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

میرا اُستاد کون ہے؟
میں کس کا شاگرد ہوں؟
میں شاعری کرتا ہوں
تو لوگ سوال کرتے ہیں
سب پوچھتے ہیں مجھے
اُستاد کے بارے میں
جاناں! ترے بارے میں
مگر میں اُن کو
کچھ بھی نہیں بتاتا
میں تراشا گیا ہوں
تری محبتوں
تری چاہتوں
کے اُزاروں سے
تری وفا نے بتایا
ردیف و قافیہ مجھ کو
تری ادا نے سیکھایا
خوش خط میں لکھنا
تری آواز نے سیکھایا
بہر و وزن کے بارے
تری یاد نے سیکھایا
سخن نگاری کا ہنر
ساری ساری رات میں
ہاتھ پکڑ کے میرا
تری یاد لکھاتی رہی
مجھے شاعر بناتی رہی
پھر اِس طرح میں
سخن ماہر بن گیا
پھر اِس طرح میں
نہال شاعر بن گیا۔۔۔۔
نہال شاعر بن گیا۔۔۔۔

Rate it:
Views: 410
29 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets