Add Poetry

میرا تم سے کیا ہے رشتہ ؟

Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston

 تم نے آہو چشم سے بہتا دریا دیکھا تو ہوگا
کوئ چہرہ تمہیں کبھی اپنا چہرہ لگا تو ہوگا

تم نے خاموشی کی زباں کو سمجھا تو ہوگا
کبھی آہ سوزاں کو شب تاریکی میں سنا تو ہوگا

میرا تم سے کیا ہے رشتہ ؟
کبھی تم نے سوچا تو ہوگا

غم ہحراں میں کسی کے غم کو جانا تو ہوگا
کرب میں کسی کے اپنا کرب یاد آیا تو ہوگا

درد بھرا گیت تم کو سانجھا لگا تو ہوگا
کسی کہانی کےانجام میں اپنا انجام نظرآیا تو ہوگا

میرا تم سے کیا ہے رشتہ؟
کبھی تم نے سوچا تو ہوگا

ہاں مجھے بھی اکثر یہ خیال آ یا ہے
درمیاں ہمارے اس رشتے کا نام کیا ہوگا ؟

خوشی اپنی سہی زباں غم کی تو ایک ہے
کسی آنکھ میں چھپا درد کبھی اپنا لکا تو ہوگا

درمیاں ہمارے ہے ا نسانیت کا رشتہ
درد کسی کا جو جانے وہ اپنا ہی تو ہوگا
 

Rate it:
Views: 561
29 Nov, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets