میرا تو ہے تیرا بھی نام نہ ہوجائے

Poet: UA By: UA, Lahore

میرا تو نام ہے تیرا بھی کہیں نام نہ ہوجائے
میری طرح تو بھی کہیں بدنام نہ ہو جائے

تم سے ملنا چاہتے ہیں پر ملنے سے کتراتے ہیں
کہیں میرے ساتھ تیرا شہرہ بھی عام نہ ہو جائے

یہ سوچ کے غیروں سے بھی باتیں کرتے ہیں
بدنام کہیں تیرا بھی نام نہ ہو جائے

میرے دل میں کیا ہے میری آنکھوں سے پہچان کر
دنیا والوں میں تیرا چرچہ بھی عام نہ ہو جائے

اپنے دل کی بات زباں پر لانے سے یوں ڈرتے ہیں
حال دل کہہ دینے سے یہ قصہ بےنام نہ ہو جائے

عظمٰی دل کی باتیں کہنے والے دل کو کھٹکا ہے
دل کے ہاتھوں ہی اس دل کا کام تمام نہ ہو جائے

Rate it:
Views: 997
19 Aug, 2010