میرا جیون سجا دو
Poet: UA By: UA, Lahoreمجھے دل میں جگہ دو
میرا جیون سجا دو
میری ویراں نگاہیں
انہیں روشن بنا دو
میری خاموشیوں میں
کوئی نغمہ جگا دو
میری تکمیل کر دو
مجھے اپنا بنا دو
مجھے مجھ سے چرا کے
فقط اپنا بنا دو
مجھے کوئی اور نہ دیکھے
مجھے سب سے چھپا دو
تمہارے دل میں کیا ہے
خدارا یہ بتا دو
میں خود کو بھول جاؤں
مجھے ایسی دعا دو
تمہیں ہر جا پہ دیکھوں
کرشمہ وہ دکھا دو
مجھے دل میں جگہ دو
میرا جیون سجا دو
More Love / Romantic Poetry






