میرا دل اس سےکبھی بےخبرنہیں ہوتا
کبھی اس کا میرےدل میں گزرنہیں ہوتا
میری زندگی میں ایسا پل کوئی نہیں ہے
جب تیرا ذکراصغرکےگھر نہیں ہوتا
جن کا ہربیان جھوٹ پہ مبنی ہوتا ہے
انکی باتوں میں ذرا بھی اثر نہیں ہوتا
ا پنی منزل سےبھٹکنےکاگمان رہتاہے
جب وہ میرےساتھ شریک سفر نہیں ہوتا
اس کی زیست میں سکون رہتا ہے
جو شخص اپنے رب کا منکر نہیں ہوتا