میرا دل جس پر فدا ہے
وہی یار مجھ سے جدا ہے
میں نہیں کہتا کہ تنہا ہوں
میرے ساتھ میرا خدا ہے
میں کیوں نا اسے پیار کروں
وہ میرے دل کی صدا ہے
اس سے بچھڑ کر یوں لگتا ہے
جیسےیہ جیون اک سزا ہے
وہ جہاں بھی رہے خوش رہے
اس کے لیے میری یہی دعا ہے