میرا دل کچھ دنوں سے بوجھل رہتا ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمیرا دل کچھ دنوں سےبوجھل رہتا ہے
میری آنکھوں میں بھی جل تھل رہتا ہے
جس نے میرے دل کو یہ روگ لگایا
نا جانے وہ شخص کہاں آج کل رہتاہے
ایک بار جو کسی کےعشق میں کھوجائے
کہتےہیں پھر وہ نا صاحب عقل رہتا ہے
جس نے کسی سے کبھی پیار نا کیا ہو
ایسا بدنصیب انسان نامکمل رہتا ہے
میری پڑوسن ہر کسی سےکہتی پھرتی ہے
سنو لوگومیرے پڑوس میں ایک پاگل رہتا ہے
More Love / Romantic Poetry






