میرا دل کیوں دکھاتے ہو۔۔۔

Poet: roop zahra By: roop zahra, kirachi

میرا دل کیوں دکھاتے ہو
میرا درد کیوں بڑھاتے ہو
جن کی کوئی تعبیر نہیں
وہ خواب کیوں دکھاتے ہو
بجائے قریب آنے کے
دوریاں اور بڑھاتے ہو
میں جتنا پاس آتی ہوں
تم اتنا دور جاتے ہو
لگتا ہے تمھارے دل میں
کوئی چور چھپا ہو جیسے
میں نظریں ملاتی ہوں
تم نظریں چراتے ہو
ہم لڑکیاں کرتی ہیں محبت
عبادت کی طرح روپ
تم لڑکے موسم کی طرح بدل جاتے ہو

Rate it:
Views: 586
03 Sep, 2013