میرا دھیان رکھنا
میں جاؤں کہیں بھی
میں رہوں کہیں بھی
دیکھو
تم اپنا دھیان رکھنا
یہ تمہارے ھونٹ یہ تمہاری پلکیں
ا نہیں کبھی بھیگنے نہ دینا
یہ تمہارے ہاتھوں کی پوریں
یہ تمہارے پاؤں کی انگلیاں
انہیں کبھی تھکنے نہ دینا
یہ تمہاری روشن آنکھیں اور محبت کے سہانے خواب
انہیں کبھی ٹوٹنے نہ دین
اور تمہاری یہ سجی سنوری زلفیں
انہیں کبھی بکھرنے نہ دینا
کیونکہ تم جانتے ہو یہ سب کچھ میرا ہے
اس لیے میرے جانے کے بعد
دیکھو اپنا نہیں
میرا دھیان رکھن