میرا سب کچھ تم ہو

Poet: By: NA, lhr

جاناں میرا پیار بھی تم ہو
دل کا چین، قرار بھی تم ہو

میری ہر اک ناں بھی تم ہو
میرا ہر اقرار بھی تم ہو

میرا سچ اور جھوٹ تمہارا
میری ضد، اصرار بھی تم ہو

مٹی کی سوندھی خوشبو اور
ساون کی پہلی دھار بھی تم ہو

دھرتی کیا آکاش بھی جاناں
میرا دل، میری جان بھی تم ہو

Rate it:
Views: 1891
31 Jan, 2009