میرا صنم ۔۔۔

Poet: طارق اقبال حاوی, لاہور By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

ہے میرا صنم ماہتاب کی مانند
میرے دلکش و رنگیں خواب کی مانند

کھولے گیسو تو میگھا چھائے ہر سو
رکھے چہرہ بھی وہ، کھلے گلاب کی مانند

مار گرائے یکدم سے ہزاروں دیوانے
چمکتی آنکھیں ہیں اس کی عقاب کی مانند

مجھ سے چاہت کی اجازت جو کبھی مانگے
ہاں کر دوں موتیوں کے انتخاب کی مانند

چال مورنی سی اور خوشبو بھری ہیں باتیں
ہے اس کی ہر ادا میری کتاب کی مانند

Rate it:
Views: 408
30 Apr, 2016