عشق کرنا کوئی جرم نہیں ہے
ان سےدل لگانا آسان نہیں ہے
چاہنے والے ان کو بہت ملیں گے
ہم سا چاہنے والا کوئی نہیں ہے
سنا ہے دنیا میں بہت خوبصورتی ہے
لیکن میں نے تم سا حسین نہیں دیکھا ہے
جب سے تجھ کو دیکھا ہے
تیری ہی پرستش کی ہے
تو تو ہم کو دیکھنا گوارا نہیں کرتا
کمبخت دل تیرے دیدار کو ترسا کرتا ہے
یہ میرا نصیب ہے ! اے ہما
میں اسے اور وہ کسی اور کو چاہتا ہے