میرا وطن مجھے اپنی جاں سے پیارا ہے
Poet: Akram Saqib By: Akram Saqib, Sahiwalمیرا وطن مجھے اپنی جاں سے پیارا ہے
 اس کی ریت کا ذرہ مرے بدن کا تارا ہے
 
 اس میں بستے ہیں گنج بخش و گنج شکر
 یہ ایسی ہستیوں کا چمن ہمارا ہے
 
 قدم بوس ہوئی تھی یہ زمیں صحابہ کے
 لا الہ الا للہ تبھی تو اس کا نعرہ ہے
 
 جن ہستیوں نے بدلے رخ زمانے کے 
 یہ ایسی نادرو نایابوں کا شمارہ ہے
 
 میں اس پہ جاں لٹاءوں تو بھی کم ہے ثاقب
 میری آس و امید کا یہی سہارا ہے
More General Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 