میرا پیار بن کے آ جا
دل دار بن کے آ جا
میری جیت بن کے آ جا
میری ہار بن کے آ جا
نظر سے چِھن گیا ہے
جو نظار بن کے آ جا
میرے بیقرار دل کا
تَو قرار بن کے آ جا
اس بےیقیں ہستی کا
اعتبار بن کے آ جا
میری خستگی مٹا دے
تو سہار بن کے آ جا
میں ڈوبتی کشتی ہوں
تَو کنار بن کے آ جا
اک تَو میرا حمایتی
ہر بار بن کے آ جا
میری حد مقررہ کردے
وہ دیوار بن کے آ جا
میرے گمشدہ نظاروں
کی بہار بن کے آجائے
مجھے بھول جانے والے
میرا پیار بن کے آ جا