میرا پیار حرف غلط نہیں

Poet: Fakhira Batool By: Shazia Hafeez, Attock

اسے لوح دل پر لکھا تو ہے
بڑی شان سے۔۔۔۔۔۔ بڑے مان سے
تو یہ سوچ گہری کس لئے
یہ جو سوچ ہوتی ہے جان جاں
یہ عدو ہے دل کے سوال کی
یہ کڑی ہے اصل زوال کی
ہوں کہن وفاؤں کے نقش پا
یہ مٹائے دیتی ہے بر ملا
چلو، اس طرح سے تو ٹھیک ہے
ہوں جفا کے جتنے بھی سلسلے یا خیال ہوں
ہوں جو بھول جانے کے فیصلے یا ملال ہوں
نہیں حرج ان کو مٹا ہی دو
سن بن پڑے تو سوچنا
میرا پیار حرف غلط نہیں
 

Rate it:
Views: 469
05 Jul, 2009