میرا پیار میرا ہمدم
Poet: مریم ریحان By: مریم ریحان, Karachiکل جو پوچھا کسی نے بڑے شوق سے
کیسے ہوتے ہیں جو پیار کرتے ہیں
بلا جھجک منہ سے یوں نکلا اسی پہر
پیار کرنے والے تو ہوتے میرے یار سے
آنکھ میں آنسو سنبھالے، ہنسائے محبت سے
رہ کر تکلیف میں، لے جائے دور جو تکلیف سے
جو لڑتے ہیں پھر محبت سے مناتے بھی ہیں
،ساتھ رہتے اور ساتھ پورا نبھاتے بھی ہیں
بغیر سوچے لڑجائے جو تمہارے لیے دنیا سے
ڈرتا نہ ہو کبھی شانہ بشانہ کھڑے رہنے سے
کل جو پوچھا کسی نے بڑے شوق سے
کیسے ہوتے ہیں جو پیار کرتے ہیں
بلا جھجک منہ سے یوں نکلا اسی پہر
پیار کرنے والے تو ہوتے میرے یار سے
More Love / Romantic Poetry






